یورپ میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندوں کا پرتشدد رویہ بدستور جاری

برسلز،یکم فروری؍2016
ملت ٹائمز ؍ایجنسی
یورپ میں مسلمان تارکین وطن کی آمد کے خلاف 14یورپی ممالک میں 6 فروری کو اسلام مخالف مظاہروں کا اعلان کر دیا گیاہے۔مظاہروں کا اعلان جرمن گروپ پیجیڈا نے اپنی ہم خیال تنظیموں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد کیا ہے۔ یہ تنظیم خود کو اسلامائزیشن کے مخالف قرار دیتی ہے ۔ اس اعلان کے پیش نظر جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، پولینڈ، سلوواکیا اور سوئٹزرلینڈ سمیت یورپ کے 14 ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے مرکزی سٹاک ہوم ریلوے سٹیشن پر دو روز قبل ہی ماسک پہنے سینکڑوں سوئس شہریوں نے تارکین وطن پر حملہ کر دیا ، تارکین وطن مرد تو پہلے ہی کم تھے تاہم خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ان کے ہتھے چڑھ گئی انہوں نے بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایک وہاں 16سالہ نوجوان کی ہلاکت بھی ہوئی ۔