حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ

حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ

اسرائیلی فضائی فوج نے فلسطینی انکلیو کی جانب سے متعدد آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد غزہ پٹی میں شدت پسند تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
تل ابیب: اسرائیلی فضائی فوج نے فلسطینی انکلیو کی جانب سے متعدد آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد غزہ پٹی میں شدت پسند تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری دی۔ آئی ڈی ایف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’’آج رات غزہ سے اسرائیل کی طرف آتش گیر غباروں کے جواب میں آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے حماس سے متعلقہ ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی کے لئے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کی تعمیراتی جگہ پر حملہ کیا‘‘۔
آئی ڈی ایف نے غزہ پٹی سے ہونے والے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کے خلاف سختی سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تنازعہ میں شامل ہے۔ اسرائیل ابھی بھی فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی یونٹ کے طور پرتسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اسرائیل، غزہ پٹی سے آنے والے کسی بھی حملے کا ذمہ دار حماس کوٹھہراتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *