فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ، 17 افراد ہلاک

فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ، 17 افراد ہلاک

طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے: فلپائنی وزارت دفاع

منیلا:  فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک جب کہ 40 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔
فلپائن وزارت دفاع کے مطابق طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے جب کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب فلپائنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار اہلکاروں کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جارہا تھا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا جب کہ حادثے کے مقام پر فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *