فلپائن میں طیارہ حادثہ، اب تک 45 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کی فضایہ (پی اے ایف) کا سی۔ 130 ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارہ اتوار کے روز سولو صوبے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس طیارہ حادثے میں کم از کم 45 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ حکومت نے حادثے کی جانچ کے حکم دیئے ہیں۔ وزیر دفاع ڈیلفن لورینزا نے ٹوئٹ میں کہا کہ سی۔ 130 حادثے کی پوری جانچ کی جائے گی۔ راحت اور بچاؤ مہم مکمل ہوگئی ہے۔

فلپائن کے مسلح دستوں کے چیف آف اسٹاف جنرل سلیریٹو سوبیجانا نے ایک بیان میں کہا کہ 96 لوگوں کو لے جارہا طیارہ ہوائی پٹی پر اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ فلپائن کی سرکاری خبررساں اجنسی نے بتایا کہ طیارہ میں سوار زیادہ تر مسافروں میں پیدل فوج ڈویژن ٹریننگ یونٹ کے نئے فوجی سوار تھے۔ حادثے میں علاقے کے دو شہری بھی مارے گئے ہیں۔