سعودی عرب میں 20 جولائی کو عید الاضحیٰ کا اعلان

الریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جولائی کو یوم عرفہ ہوگا جب کہ بیس جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے شعبہ روئیت ہلال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جُمعہ کی شام کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مقرر کردہ کمیٹیوں نے شہادتوں کی روشنی میں بتایا کہ ذی الحج کا چاند دکھائی نہیں دیا۔ اس لیے ذی القعدہ کے30 دن مکمل ہونے کے بعد اتوار کو یکم ذی الحج ہوگا۔
قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر کےشہریوں سے کہ تھا کہ وہ جمعہ کی شام انتیس ذی القعدہ کو ذی الحج کا چاند دیکھیں۔