اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کا افتتاح کل بدھ کو ہوگا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا افتتاح کل بدھ کو ہوگا۔ سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سطح کی حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔
عبرانی ٹی وی چینل 20 کی رپورٹ کے مطابق اماراتی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کار شرکت کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں اسرائیلی ریاست کے نئے صدر یتزحاک ہرٹسوگ اور کنیسٹ کے شدت پسند ارکان بھی شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبر کو امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے سفارتی   تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں