متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا

تل ابيب:  متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا جس کے بعد امارات خلیجی ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والی پہلی ریاست بن گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود آل خاجہ نے اسرائیل میں سادہ مگر پُروقار تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرادیا۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
محمد آل خاجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری پر کافی پیشرفت ہوئی ہے جس سے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کی نئی راہ متعین ہوگی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈے کو فخر سے اڑاتے ہوئے دیکھ کر لگ بھگ ایک سال پہلے کا دور دور تک کا خواب لگتا تھا۔ مشرق وسطی کے لیے امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمارے سفر کا ایک اہم سنگ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں سفارت خانے اور اور دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا اور دوطرفہ تجارت 675 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں