دبئی۔ نئی دہلی(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
عمومی طورپر خیال کیا جاتاہے کہ عرب کفیل اپنے ملازمین سے اچھاسلوک نہیں کرتے لیکن بحرین کے کفیل اور وزیرخارجہ نے اپنی ہندوستانی ملازمہ کیلئے اس کے گاؤں جاکر ایسا کام کردیاکہ سوشل میڈیا پر ہرکوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد الخلیفہ ہندوستان کے دورے کے دوران 21سال تک گھر میں کام کرنیوالی ہندوستانی ملازمہ کے گھر پہنچ گئے اور انسٹاگرام پر تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ آج لیلہ سے بھارت کے علاقے کولم کیرالہ میں اس کے گھر پر ملاقات ہوئی ، جنہوں نے اپنی زندگی کے 21سال نہایت محبت ، دیانتداری اور وفاداری سے ہمارے ساتھ بتائے ۔
وزیرخارجہ کی طرف سے تصویر شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور خالد بن احمد کے اس اقدام کو سراہاگیا، وزیرخارجہ کے اس اقدا کو سراہا بھی جانا چاہیے کیونکہ عمومی طورپر بڑی شخصیات کھلے عام اپنے ملازمین کی وفاداری کا اعتراف نہیں کرتی