اسرائیل نے فلسطینیوں کے 11 مکانات کو کیا مسمار، درجنوں بے گھر

اسرائیل نے فلسطینیوں کے 11 مکانات کو کیا مسمار، درجنوں بے گھر

رام اللہ: کل بدھ کے روز اسرائیلی غاصبانہ کارروائیوں کے دورام رام اللہ (وسطی مقبوضہ مغربی کنارے) کے شمال مشرق میں “المغیر” گاؤں کے قریب فلسطینی شہریوں کے “القوبون” میں موجود 11 مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔

صحافی کارکن  فارس کعبانہ  نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج کی بڑی تعداد متعدد ٹرکوں کے ساتھ علاقے میں دھاوا بولا اور اس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر مسماری کا  عمل شروع کیا ہے جس سے ارشیدات قبیلے کے 11 خاندانوں کی ملکیتی املاک اور مکانات مسمار کردیئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے زرعی ٹریکٹر ، پانی کے ٹینک اور شمسی توانائی کے یونٹ ضبط کرنے کے علاوہ وہاں کے شہریوں کی املاک اور اس کا سامان قبضے میں لے لیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *