پیگاسس جاسوسی معاملہ پر ہنگامہ جاری، کانگریس ارکان پارلیمنٹ گاندھی کے مجسمہ پر سراپا احتجاج

نئی دہلی: پیگاسس سوفٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کرائے جانے کے خلاف پارلیمنٹ میں آج بھی ہنگامہ جاری ہے۔ کانگریس اور سی پی آئی ایم سمیت حزب اختلاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دونوں ایوانوں میں اس معاملہ پر التوا کے نوٹس پیش کئے گئے ہیں۔ جبکہ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقعہ مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر جمعہ ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے جاسوسی معاملہ کی تفتیش سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایم کے اور شیو سینا کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس معاملہ پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔