یدی یورپا کے مستعفی ہونے کے بعد بسوراج بومائی کرناٹک کے ہوں گے نئے وزیر اعلی

 بنگلورو: کرناٹک کو آج نیا وزیر اعلی مل گیا ہے۔ بی ایس یدی یورپا نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد آج بنگلورو میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں بسوراج بومائی کو اگلا وزیر اعلی منتخب کیا گیا۔ بی ایس یدی یورپا کے وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اب سب کی نگاہیں منگل کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ پر مرکوز تھیں جہاں نئے وزیر اعلی سے متعلق فیصلہ ہونا تھا۔ بی جے پی کے سینئر رہنما گنیش کارنک کے مطابق بی جے پی قانون ساز پارٹی (بی جے پی ایل پی) کا اجلاس آج شام 7 بجے ہوٹل کیپیٹل میں ہوا، جہاں بسوراج بومائی کے نام پر مہر لگائی گئی۔