افغانستان میں سیلابی ریلوں سے مچی تباہی، 40 افراد ہلاک، 150 لاپتہ، 80 مکان تباہ

کابل: افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے نورستان ریاست میں زبردست تباہی مچا دی ہے۔ ضلع کامدیش میں بدھ کی شب آنے والے ریلوں کی زد میں آنے کے سبب کم از کم 80 مکانات تباہ ہو گئے۔ جبکہ 150 افراد لاپتہ ہیں۔ جن میں سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں