200 کروڑ روپے بینک قرض کے فراڈ کیس میں گروگرام کے ایمبیئنس مال کا مالک گرفتار

گروگرام: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں گروگرام سے ایمبیئنس مال کے مالک راج سنگھ گہلوت کو گروگرام سے گرفتار کیا ہے۔ گہلوت پر 200 کروڑ روپے بینک قرض میں دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ راج سنگھ نے رہائشی اراضی پر مال کی تعمیر کروائی۔ اسے آج دہلی کی ای ڈی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں سے ای ڈی ملزمان کا ریمانڈ لے گی۔

اس سے قبل ، ای ڈی نے بینک فراڈ کیس میں ایمبیئنس گروپ کے 7 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج سنگھ گہلوت کے رہائشی احاطہ سمیت دہلی کے سات مقامات پر جمعہ کے روز چھاپے مارے۔ جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں امان ہاسپیلٹی اینڈ ایمبیئنس گروپ کی دوسری کمپنیوں کے دفتر اور دیگر کمپنیوں کے عہدیداروں کے ٹھکانے شامل تھے۔
گہلوت کے علاوہ ان کے رشتہ داروں اور ساتھیوں کے دفتر کے علاوہ امن ہاسپیلٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کے دفتر اور ایمبیونس گروپ کی دیگر کمپنیوں کی تلاشی لی گئی۔ ای ڈی حکام نے بتایا تھا کہ راج سنگھ گہلوت کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران 16 لاکھ روپے نقد اور تقریباً 24 لاکھ روپے کے برابر غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ای ڈی ٹیم نے تلاشی کے دوران متعدد مشکوک دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کیے۔