اسرائیلی فوج کا شہید فلسطینی کے جنازے کے جلوس پر حملہ

الخلیل: گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر قصبے میں شہید شوکت عوض کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا۔
قابض افواج نے ہزاروں شہریوں کی طرف ربڑ میں لپٹی دھات کی گولیاں ، سٹن گرینیڈ ، آنسو گیس اور سیوریج کا پانی پھینکا۔ یہ فلسطینی جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے شوکت عوض کی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
جنازہ جلوس الاھلی ہسپتال سے اس کے اہل خانہ کے گھر کی طرف روانہ ہوا۔ شہید کا جسد خاکی سوگواروں کے کندھوں پر اٹھائے جانے کے بعد قابض فوج نے جنازے کے شرکا پر  شہداء کے قبرستان کی طرف جاتے ہوئے حملہ کردیا۔
قابض فوج نے شہید عوض کے جنازے سے پہلے شہر کے مرکزی دروازے پر نفری بڑھادی تھی۔
قبل ازیں جُمعرات کو بیت امر قصبے میں نوجوان شہید معاذ الاعلام کے جنازے کے بعد نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان شدید تصادم دیکھنے میں آیا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں