کابل: طالبان افغانستان کے شہر قندوز، شبرغان کے بعد طالبان نے تيسرے صوبائی دارالحکومت سرِ پُل پر بھی قبضہ کرلیا۔
افغان میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ائیرپورٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے گرد لڑائی جاری ہے جبکہ شہر پر بمباری کی گئی جس سے متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا ہے مجاہدین مغربی شہر تالقان، تخار کے مرکز، یونس آباد، باغ زاخیرہ اورعوازی کے علاقوں میں پہنچ گئے۔ جنگ جاری ہے اور مجاہدین تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ اپنی شکست کے بعد قندوز میں شکست کے دشمن کے کرائے کے فوجیوں نے جان بوجھ کر شہری علاقوں جیسے بازاروں اور دکانوں پر بمباری کی۔ اس نے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
جنایات جنگی اداره کابل که بعد از شکست خود اماکن ملکی مثل مارکیت ها و دوکان های مردم ملکی را قصدا مورد بمباردمان قراردادند. pic.twitter.com/0InmxLZxYC
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 8, 2021
دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے آپریشن میں اب تک 572 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔
طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زارنج پر بھی قبضہ کرلیا تھا جبکہ صورتحال زیادہ خراب ہونے کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی تھی۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔






