مسلم بھائی چارے نے ایس ایس پی کو دیا ڈیمانڈ لیٹر ، شاہنواز پر حملہ کرنے والے دیگر چار ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے

جالندھر: نکودر میں پھلوں کے تاجر دوکاندار شاہنواز پر حملے کے مرکزی ملزم ستنام سنگھ ستّہ کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی مسلم بھائی چارے میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے اس کیس میں 8 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں مسلم بھائی چارے کے ایک وفد بشمول مدنی مسجد نکودر کے سربراہ عبدالستار ٹھیکیدار ، مسجد قباء کے صحافی مظہر عالم مظاہری نے ایس ایس پی نوین سنگلا سے ملاقات کی اور ملزم ستنام سنگھ ستّہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مسائل کے حوالے سے میمورنڈم پیش کیا۔

دریں اثنا ، ایس ایس پی نوین سنگلا نے مسلم بھائی چارے کو یقین دلایا ہے کہ ہم نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں سی آئی اے کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے لوگوں کو سلاخوں میں بھیجنا پولیس کی پہلی ترجیح ہے۔