آزادی کے حصول میں علماء کرام کی قربانیاں ‌ناقابل فراموش: قاری ظفر اقبال مدنی

جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ میں 75ویں یوم جشن آزادی منائی گئی۔
15/اگست ہندوستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے،آج کے دن پورے جوش و خروش کے ساتھ نہ صرف جشن آزادی مناتے ہیں،بلکہ مجاہدین وطن کی قربانیوں کو یاد کرکے خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہیں،اور ان کی قربانیوں کو سلام کرتے ہیں،15/اگست 1947کو یہ ملک بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد آزاد ہوا،آزادی کے لئے ہر طبقہ کے لوگوں نے اپنے تئیں کوشش کی،مسلمانوں اور بالخصوص ‌علماء‌کرام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،اگر علماء کرام نہ ہوتے تو آزادی ممکن نہ ہوتی یہ باتیں جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ کے کاگزار مہتمم ‌قاری ظفر اقبال مدنی نے جامعۃ القاسم ‌میں پرچم کشائی سے قبل کہا،اس موقع پر انہوں نے سب سے پہلے اہل وطن کو آزادی کی مبارک بادی پیش کی،اور اس بات پر زوردیا کہ تاریخ کامطالعہ کریں،بزرگوں کی قربانیوں کو ‌یاد کریں،اس ‌موقع پر بالخصوص ‌شاہ عبد العزیز،سیداحمدشہید،مولانااسماعیل شہید،مولانا قاسم ‌نانوتوی، شیخ الہندمولانا محمود الحسن اور مولانا حسین احمد مدنی کاذکر کیا،آزادی کے لئے جو صعوبتیں جھیلیں اس کاذکر کیا،مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسین جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ نے بتایا کہ آزادی ایک نعمت ہے،اور‌ہرانسان کا حق ہے،ہمارے بزرگوں نے سولی پر چڑھناتوپسندکیا،لیکن‌غلامی‌کو‌پسندنہیں‌کیا،گردن‌‌کٹاکر انگریزوں کے چنگل سے اس ملک کو آزاد کرایا،مولانامحمدعلی جوہر نے کہا تھا یا تو میرا ملک آزاد کرے یا پھر قبر کی جگہ دے،بغیرآزادی کا پروانہ لئے جانا پسند نہیں،سیمانچل‌ڈیولپمنٹ‌ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نے کہا کہ آج افسوس اس بات پر ہے کہ آج آزاد ملک میں ایک طبقہ ‌بھید بھاؤ کی سیاست کرتاہے،اقلیتوں اور پس ماندہ طبقہ کو نہ صرف نیچی نگاہ سے دیکھتا ہے ‌بلکہ‌‌اسےدوسرے‌درجہ کاشہری جیسا سلوک اور برتاؤ کیا جاتا ہے،ہوناتو یہ چاہئیے کہ بحیثیتِ شہری ‌اسے اس کاحق ملے،قاری شمشیر عالم جامعی نے کہا کبھی ہندوستان کوسونے کی چڑیا کہا جاتا تھا ،لیکن آج مہنگائی اور ‌بیروزگاری‌ سے ‌اس ملک میں بسنے والے پریشان ہیں،خداکرےکہ اس عظمت پھر لوٹ آئے،اس موقع پر انہوں نے بزرگوں اورپرکھوں کی قربانی کے تذکرہ کےساتھ کہا کہ استاذ گرامی مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،وہ اپنے کاموں کی وجہ سے زندہ رہیں گے،واضح رہے کہ قاری ظفر اقبال مدنی ،شاہ جہاں شاد اور فاتح اقبال مکی نے پرچم کشائی کی،مولانامحمد عقیل قاسمی نے قومی ترانہ پڑھا،موقع پر مولانا حمید الدین مظاہری،مظہرحسین عثمانی،مظفرحسین رحمانی،مفتی عقیل انور،قاری‌مشتاق‌احمد عثمانی،مولانامحمدفیاض‌قاسمی موجود تھے،گاؤں اور علاقہ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور جوش و خروش کے ساتھ آزادی کی تقریب منائی۔