ارونا چل سے لائی گئی 350 پیٹی شراب ضبط، دو افراد گرفتار

بسوناتھ (آسام): بسواناتھ ضلع کے بسواناتھ چرالی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے ایک ٹرک کے ذریعے اروناچل سے لائی گئی اسمگل شدہ انگریزی شراب کی بھاری مقدار ضبط کی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بسواناتھ چرالی تھانے کے اے ایس آئی سنجیت کمار رائے کی قیادت میں ایک ٹرک (AS-01KC-A) میں جمعہ کی رات اروناچل سے گواہاٹی فروخت کے لیے انگریزی شراب کو غیر قانونی طور پر منتقل کی جارہی تھی۔ تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کی شراب 350 کارٹون میں اروناچلی شراب موجود تھی۔
بسواناتھ پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور عادل علی اور خلاصی منا علی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں ریاستوں میں ٹیکس کی کمی کی وجہ سے اسمگلر اروناچلی شراب کو آسام لے جاکر بیچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔