کابل سے شہری انخلا کا برطانوی آپریشن، آج تمام

کابل: برطانوی فوج آج ہفتے کے روز کابل سے شہری انخلا کا آپریشن مکمل کر رہی ہے۔ تاہم جنرل نک کارٹر کے مطابق اب بھی سینکڑوں ایسے افغان شہری جو برطانیہ میں سکونت کے اہل ہیں، افغانستان ہی میں رہ جائیں گے۔ جمعے کے روز برطانوی وزیردفاع بین ویلیس نے کہا تھا کہ یہ ملکی فضائی آپریشن اپنے آخری مراحل میں ہے اور ایسے میں صرف ان افراد کو برطانیہ منتقل کیا جائے گا، جو کابل ایئرپورٹ کے اندر ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں ساڑھے چودہ ہزار برطانوی اور افغان شہریوں کو افغانستان سے نکالا گیا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں