حوثی باغیوں کا یمنی فوجی اڈے پر میزائل حملہ، 30 یمنی فوجی ہلاک، درجنوں زخمی

یمن کے جنوبی صوبے لحج میں ایک بڑے فوجی اڈے پر ہوئے حملے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں 60 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی یمن کے لحج صوبہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 30 یمنی فوجیوں کی موت جبکہ 60 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔
افسر نے بتایا کہ ‘حوثی باغیوں نے لحج صوبہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر تین میزائلوں سے حملہ کیا جس میں 30 فوجیوں کی موت ہوگئی۔
افسر کے مطابق جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت فوجی صبح مشق کے لئے جمع ہوئے تھے۔ زخمی فوجیوں کو فوری طورپر سرحدی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
خیال رہے کہ یمن کی فوجی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور وہ گزشتہ سات برسوں سے ایرانی حامی حوثی باغیوں سے لڑ رہی ہے۔ سرکاری افواج کی مسلسل چلائی جارہی مہمات کے باوجود حوثی باغی اب بھی لحج صوبہ میں اہم ٹھکانوں پر جمے ہوئے ہیں۔
(یو این آئی)