افغانستان میں امریکی ہوائی حملے میں ایک ہی کنبہ کے 6 بچہ سمیت 9 لوگوں کی موت

کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں شدت پسند گروپ اسلامی اسٹیٹ خراسان کو نشانہ بناکر کئے گئے امریکی فضائی حملے میں ایک ہی کنبے کے 9 افراد کی موت ہوگئی، جن میں چھ بچے شامل ہیں۔

امریکی فضائی حملے میں مارے گئے لوگوں کے ایک رشتےے دار نے سی این این کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے سی این این کے ساتھ کام کرنے والے ایک مقامی صحافی کو اتوار کے روز بتایا کہ مارے گئے بچوں میں ایک چار سالہ،ایک تین سالہ اور دو سال کی عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے سبھی لوگ ایک عام کنبے کے تھے، جن کا اسلامی اسٹیٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
اس سے قبل، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا کہ کابل میں ہوائی اڈے پر اسلامی اسٹیٹ۔ خراسان شدت پسند گروپ کے خطرے کو ختم کرنے کے لئے ایک گاڑی پر اتوار کو ڈرون سے حملہ کیا گیا۔
افغانستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فضائی حملے میں کم از کم چار بچوں کی موت ہوگئی ہے اور دو گاڑیاں اور ایک رہائشی عمارت کا حصہ تباہ ہوا ہے۔