ملا عبد الغنی برادر نئی افغان حکومت کی سربراہی کریں گے

کابل: طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ عبدالغنی برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان تحریک کے بانی کے بیٹے ملا محمد یعقوب اور طالبان کے ترجمان شیر محمد عباس ستانکزئی حکومت میں اعلیٰ عہدے سنبھالیں گے۔ اس سے قبل طالبان ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ برادر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ یعقوب وزیر دفاع بنیں گے۔
یہ بھی چہ میگوئیاں ہورہی تھی کہ طالبان کی نئی حکومت کابل کی بجائے قندھار کو اپنا دارالحکومت بنائے گی مگر ساری اٹکلیں کو ویرام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کابل ہی کو دارالحکومت برقرار رکھے گی، اس طریقے سے قندھار کو دارالحکومت بنانے کی چہ مگوئیوں کا خاتمہ ہوگیا ۔

ملا عبدالغنی برادر حکومت کی سربراہی کریں گے اور کابل میں رہیں گے، جبکہ طالبان کے امیر ملا ہبۃ اللہ اخوندزادہ قندھار میں موجود رہیں گے۔