انقرہ :ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم تسلسل سے ملک کی خدمت کررہے ہیں ، ہم چاہے جس قدر بھی خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کیوں نہ کریں، لیکن گزشتہ 19 برسوں میں ہم نے ترکی کے لیے گھنٹوں، حتیٰ کہ کئی دنوں تک بیان کر سکنے والے شہ کاروں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ایردوان نے ضلع ریزے میں ’سالارحہ سرنگ کی افتتاحی تقریب‘سے خطاب میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرحدی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ہمارے جنوبی علاقوں کا محاصرہ کرنے کا ہدف ہونے والی دہشت گرد راہداری کو مسمار کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی نے اوپر تلے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حملوں کی لہروں کے بعد کورونا وبا اور قدرتی آفات سے بھی نبردآزما ہوتے ہوئے انہیں زیر کیا ہے۔