یو پی: گیان واپی مسجد کے سروے پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے لگائی روک

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے وارانسی واقع کاشی وشوناتھ مندر احاطہ میں گیان واپی مسجد کے ’اے ایس آئی سروے‘ پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت میں اس معاملے سے متعلق دیگر سبھی کارروائی پر بھی روک لگا دی۔ وارانسی کے سینئر ڈویژن سول جج نے اپریل میں اے ایس آئی کو سروے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے بحث پوری ہونے کے بعد 31 اگست کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ متنازعہ زمین کا سروے اے ایس آئی سے کرائے جانے کو مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے چیلنج پیش کیا تھا۔