الہند تعلیم جدید فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم کی اہمیت وافادیت کے عنوان سے کانفرنس منعقد

نئی دہلی: گزشتہ شب الہند تعلیم جدید فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ہمالیہ ڈرس کے سربراہ ڈاکٹر سید فاروق کے دولت کدہ پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کرتے ہوئے پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے ظلمت اور جہالت کی تاریکی کوعلم کی روشنی سے مٹانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قوم میں دینی تعلیمی نظام کےساتھ عصری علوم سے واقفیت نہایت ہی ضروری ہے ،کیو نکہ جدید معاشی ترقی بھی علم کے حصول کے بغیر ناممکن ہے،اسی لئے مسلم معاشرہ تعلیم کے حوالے سے بیداری کاثبوت دیں ۔ پروفیسر واسع نے مزید کہاکہ تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی اہم وجہ ہوتی ہے،تعلیم انسان کا کردارسنوارتی ہے اور شعور پیدا کرتی ہے، کسی بھی قوم یا ملک کی ترقی و خوشحالی تعلیم کے بغیر ناگزیر ہے، مسلمان جب تک علم سے وابستہ رہے دنیامیں انکی حکمرانی رہی ہے،مگر آج کے سنگین حالات سے سب واقف ہیں،ایسے میں ضروری ہےکہ مسلم بچے تعلیم سے آراستہ ہوں۔ صدارتی خطبہ میں ہمالیہ کے چیف الحاج ڈاکٹر سید فاروق نے کہاکہ آجکا بچہ ملک و قوم کا معمار ہے ، اسلئے والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہےکہ اپنے نور چشم کی تربیت میں کسی طرح کی کوتاہی نہ برتیں ۔ڈاکٹر فاروق نے پُر مغز گفتگو میں کہاکہ دنیوی واخروی تعلیمی نظام کی وقت کی اہم ضرورت ہے ، کیو نکہ آزادی کے بعددیکھنے کو ملا ہے کہ ہم نے مدرسہ کی تعلیم کو محدود کر دیا درس نظام تک اورمدرسہ سے صرف حفاظ ،قرا، عالم دین ، مفتی ، وہی افراد نکلتے ہیں جو مدرسہ میں درس وتدریس اور امامت وغیرہ کے فرائض ہی انجام دے سکیں، حالانکہ دیگرممالک میں ایسا بالکل نہیں، بلکہ وہ عصری تعلیم آشنا ہوتے ہیںاور وہ ڈاکٹر ، سائنٹسٹ ، وکیل، پروفیسر ، پائلیٹ وغیرہ بھی ہوتے ہیں ،اسی لئے مسلم نوجوانوں بالخصوص مدرسہ کے طلبا کوکمپیوٹر کی تعلیم دیجانی چاہئے، تاکہ وہ بھی زمانہ کی رفتار کےساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں۔ اس دوران ڈاکٹرسیدفاروق اورپروفیسر اخترالواسع کے دست مبارکہ سے دہلی حج کمیٹی کے چیئر مین حاجی مختار احمد ، دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئر مین حاجی تاج محمد، دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ذاکرخان منصوری ، عرس کمیٹی کے چےئرمین ایف. آئی اسماعیلی ،این سی ای آرٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر معظم الدین، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جاوید قمر، ارتھ آف سائنس کے سربراہ ڈاکٹر ایس اے ایس نقوی،دہلی پولیس سے اے سی پی غلام صابر، سی آئی ایس ایف انسپیکٹرکنورشکیل احمد،لیڈی ہارڈنگ کے سرجن ڈاکٹر اعجاز صدیقی، پروفیسر شادان علی ،ڈاکٹر حاجی پرویز میاں کی گلپوشی کر کے عزت افزائی کی گئی ۔پروگرام کی نظامت کے مفتی افروز عالم احمد القاسمی نے کی،جبکہ آخر میں ماسٹر زاہد حسین نے اظہارتشکرکے فرائض انجام دیئے ۔ اہم شرکا میں عتیق ساجدقریشی ، فیصل فہیم الحسنات ،ایڈوکیٹ محمد یونس، بی ایس ای ایس کے آفیسر رحیم الدین ،حیدر آباد سے ڈاکٹر اقبال مکرم ،محمد غفران آفریدی ،شیراز خان ،فرقان قریشی ودیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔