کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ، حالانکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 63 لاکھ 97 ہزار 972 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے اور اب تک مجموعی طور سے 77 کروڑ 24 لاکھ 25 ہزار 744 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34،403 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 728 ہو گئی ہے۔
(یو این آئی)