یوپی: مشہور عالم دین مولانا کلیم صدیقی سمیت 4 افراد میرٹھ سے گرفتار

میرٹھ: (ملت ٹائمز) مشہور اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی اور ان کے پانچ ساتھی علماء اور ڈرائیور کو سیکورٹی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے لیے اٹھا لیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مولانا کلیم صدیقی کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔ دیر رات مولانا کی حمایت میں علماء سمیت مسلم کمیونٹی کے لوگ لیساڑی گیٹ پولیس سٹیشن میں جمع ہوکر اپنا احتجاج درج کرایا ۔

مولانا کلیم صدیقی (64 سال) مظفر نگر کے گاؤں پھلت کے رہنے والے منگل کی شام 7 بجے لیساڑی گیٹ کے ہمایوں نگر میں مسجد ماشاء اللہ کے امام شارق کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ رات نو بجے عشاء کی نماز کے بعد ، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاڑی سے پھلت کے لیے روانہ ہوئے ۔ وقت پر نہ پہنچنے پر گھر والوں نے فون سے رابطہ کرنے کی کوشش ، لیکن موبائل بند پایا گیا۔ اہلِ خانہ نے یہ معلومات میرٹھ میں امام شارق کو دی۔ رشتہ داروں اور دوستوں نے تلاش شروع کی ، لیکن معلومات نہیں مل سکی۔ اس کے بعد لیساڈی گیٹ پولیس اسٹیشن پر لوگوں کا ہجوم امنڈ آیا ۔ دیر رات تک ہنگامہ جاری رہا۔ تاہم پولیس نے سرکاری طور پر ان کے اٹھانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مولانا اور ان کے چار رفقاء کو ایجنسی لکھنؤ لے کر روانہ ہو گئی ہے۔