مہلوکین میں میاں-بیوی اور تین بچے شامل ہیں، پولیس نے شروعاتی جانچ کے بعد کہا ہے کہ شوہر اور بیوی نے پھانسی لگائی ہے جب کہ بچوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔
ہریانہ کے پلول ضلع میں ایک اندوہناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبروں کے مطابق ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں نے خودکشی کر لی ہے۔ خبر ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پلول واقع سول اسپتال بھیج دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے خاندان کے دیگر افراد میں ماتم کا ماحول ہے۔ پڑوسیوں میں بھی اس دردناک واقعہ کو لے کر غم کا ماحول ہے۔
واقعہ پلول ضلع کے اورنگ آباد گاؤں کا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان کسی بات کو لے کر کہا سنی ہو گئی تھی، جس کے بعد خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا گیا۔ بدھ کی صبح پانچوں لاشیں خاندان کے سرپرست کے حوالے کر دی گئیں۔ اس معاملے کی اطلاع بھی نزدیکی تھانہ کو دے دی گئی ہے۔
خبروں کے مطابق مہلوکین میں میاں اور بیوی کے علاوہ 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے اپنی شروعاتی جانچ میں بتایا ہے کہ شوہر اور بیوی نے تو پھانسی لگائی ہے، لیکن بچوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔ پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔