ممبئی: (ایجنسی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتے کی شام ممبئی سے گوا کے لیے جارہے ایک کروز پر چھاپہ مارا اور 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس منشیات پارٹی میں 9 مرد اور 3 لڑکیاں شامل تھیں۔اس منشیات پارٹی میں شاہ رخ خان کے بیٹا آریان خان بھی شامل تھے۔ این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش آریان خان نے اعتراف کیا کہ وہ اس پارٹی کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا ان سے غلطی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرین نے منشیات کا استعمال کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی حراست کو لے کر مشہور وکیل ستیش مانشندے سے رابطہ کیا ہے، ٹیم فی الحال این سی بی آفس میں موجود ہے۔ چونکہ اس بارے میں نہ تو این ایس بی اور نہ ہی شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی بیان آیا ہے۔
این سی بی ذرائع کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے دوران اداکار کے بیٹے نے بتایا تھا کہ انہیں کروز پرصرف ایک وی آئی پی مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا۔معصوم آریان خان کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کروز پر ڈرگ پارٹی ہونے والی ہے۔ آریان نے یہ بھی بتایا کہ کروز پر آنے کے لیے ان سے کوئی فیس نہیں لی گئی اور انہیں پارٹی کا واحد چہرہ بنایا گیا۔ اس کے بعد این سی بی کے عہدیداروں نے ان کا موبائل فون ضبط کرلیا۔ جس میں منشیات کے چیٹس پائے گئے۔ سیشنز کے مطابق جب ان چیٹس کے بارے میں سختی کے ساتھ سوال کیا گیا تو اس نے بطور شوقیہ منشیات لینے کا اعتراف کیا۔
اب تک کی معلومات کے مطابق اس پارٹی میں شامل ہونے کے لیے 80 ہزار روپے تک فیس لی گئی تھی۔ این سی بی ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے کچھ منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ این سی بی کی ٹیم اب اداکار کے بیٹے کے بیان کی تصدیق کررہی ہے۔ کروز پر ڈرگ پارٹی کے معاملے میں این سی بی کی ٹیم اب تک کل 12 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ اس میں 9 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ لڑکیاں دہلی کے بزنس مین کی بیٹیاں ہیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے پارٹی کے منتظمین کو ممبئی سے گوا جانے والے کروز میں سمن جاری کیا ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق اس پارٹی کا اہتمام 6 لوگوں نے مل کر کیا تھا۔ سب سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح 11 بجے این سی بی کے سامنے پیش ہوں۔