قطر میں پہلی قانون ساز شوریٰ کونسل کے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والی کوئی خاتون امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
خبر ایجنسی کے مطابق شوریٰ کونسل انتخابات میں 26 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا تھا، 45 رکنی شوریٰ کونسل کی 30 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوریٰ کونسل کے 15 ارکان کا انتخاب قطر کے امیر خود کریں گے۔
خیال رہے کہ قطر میں حالیہ سالوں میں خواتین کے حقوق سے متعلق اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور حالیہ برسوں میں قطر میں پہلی بار خواتین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع ہوا ہے۔