یمن کے شہر عدن کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، 5 افراد ہلاک

صنعا:  یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے کو کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تاہم گورنر محفوظ رہے، حملے کے وقت وزیر ماحولیات بھی گورنر کے ہمراہ تھے تاہم کار بم دھماکے میں وہ بھی محفوظ رہے۔
دوسری جانب گورنر عدن احمد لاملاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں تاہم حملے میں سیکیورٹی پر موجود اہلکار مارے گئے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com