موٹر سائیکل سوار تین نوجوان کا سڑک حادثہ میں دردناک موت، اہلِ خانہ کا رو رو کر برا حال

مظفر الا سلام کی رپورٹ
گھوسی: مئو ناتھ بھنجن، گھوسی قصبہ کے تین نوجوان سڑک حادثہ میں ایک ساتھ بنے لقمہ اجل جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی اہل خانہ زار و قطار اشک بہانے لگے اور محلہ میں ماتم برپا ہوگیا۔ موصولہ خبروں کے مطابق گھوسی قصبہ کے تین نوجوان مبارک پور واقع نیوادہ میں رشتہ دار کے وہاں گئے تھے، پیر کی رات واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے سے موٹر سائیکل ایک کھجور کے درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی کی موت ہو گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ آناً فاناً مبارک پور تھانے پہنچے۔ حادثہ میں صرف چہرے پر چوٹ لگنے سے موضوع بحث بنا رہا۔ مقامی قصبہ کے کریم الدین کے رہنے والے کلیم انصاری ولد نسیم اپنے دوست آصف انصاری ولد مللو سورتی والے اور مدا پور حسین پور کے رہنے والے فیض انصاری ولد معراج تینوں پیر کی شام کو موٹر سائیکل سے نیوادہ مبارک پور میں کلیم کی پھوپی کے گھر گئے تھے۔ واپس آتے وقت موٹر سائیکل بے قابو ہو کر مبارک پور محمد آباد روڈ پر دریائے آباد کے قریب سڑک کنارے کھجور کے درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب سر پر شدید چوٹ لگنے اور فوری طور پر کوئی مدد نہ ملنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ راہگیر کے ذریعہ مذکورہ حادثہ کی اطلاع پولیس انتظامیہ کو دئیے جانے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرحوم کی موبائل سے لواحقین کو خبر دینے سے لواحقین کو اطلاع ہوئی۔ مدا پور حسین پور کا رہنے والا دی فیض انصاری بھائیوں میں اکیلا تھا اور اسکی دو چھوٹی بہن غوثیہ ،نائلہ اور والدہ روبینہ خاتون ہیں۔ کریم الدین پور کے رہنے والے کلیم تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔اطلاع ملتے ہی اہل خانہ سمیت اہل علاقہ میں کہرام مچ گیا۔لواحقین مبارک پور پہنچ گئے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو گھوسی لگایا گیا۔ جیسے ہی ایمبولینس مروم کے دروازے پر روکی لوگوں کا ہجوم دیکھنے کے لئے جمع ہوگیا۔ لواحقین کے گھر والوں کا رورو کر بحال ہورہے تھے۔ ہجوم میں شامل سبھی کی آنکھیں اشبار تھیں۔ آج بعد نمازِ عشاء تینوں نوجوانوں کو اُنکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔