افغانستان: کابل میں ایک بار پھر خوفناک دھماکہ، 19 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سردار محمد داؤد خان ملٹری ہسپتال پر حملے میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم اس سے قبل وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا تھا کہ دھماکوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، البتہ اس حملے کے پیچھے اسلامک اسٹیٹ آف خراسان کا ہاتھ بھی بتایا جا رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ کے متعدد جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں کیں۔
اگست میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے، افغانستان مسلسل بم دھماکوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ ان دھماکوں میں اب تک 250 افراد ہلاک اور 400 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com