سردیوں میں دل کادورہ بڑھ بھی سکتا ہے : ماہرین

کولکتہ، ملت ٹائمز(شاہنواز ناظمی)
سردی کے موسم میں لوگ شراب اور کباب پر زیادہ توجہ دیتے ہیں مگر ان چیزوں کے استعمال سے قبل صحت پر اس کے اثرات کا بھی دھیان رکھنا چاہیے ۔گرم آب و ہوا والے ملک ہندوستان میں لوگ تپش سے راحت ملنے کے لئے سردیوں کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں مگر اس موسم میں عارضہ قلب کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے ۔درجہ حرارت کم ہونے ، تیز ہوائیں چلنے اور بارش سے جسم کا درجہ حرارت گرتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اچانک سے بڑھ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑتا ہے ۔ڈاکٹر پرتھوی راج بھٹاچاریہ نے یو این آئی کو بتایا سردیوں میں جسم کادرجہ حرارت اچانک کم ہونے سے خون گاڑھا ہوجاتا ہے جس سے خون کے تھکے بن سکتے ہیں جوخطرناک ہوتے ہیں۔فورٹس اسپتال آنند پور میں عارضہ قلب کے ماہر نے بتایا کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کودل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ان کے مطابق سردیوں میں ہائی بلڈ پریشر سے لیکر موٹاپے تک کئی اسباب ہیں جن سے یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا اگرآپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جائے ۔ ذیابیطس کی بیماری ہویا آپ زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہوں توّ پ کو ہوشیار رہنا چاہیے ۔دراصل سورج کی روشنی کم ہونے سے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوجاتی ہے ۔ اس سے بھی کئی طرح کی تکالیف ہوجاتی ہے ۔اس وٹامن سے کئی طرح کے جسمانی نظام چلتے ہیں۔ اس طرح یہ عارضہ قلب سے لڑنے میں بھی بالواسطہ مدد کرتا ہے ۔اگر جسمانی نظام میں عدم توازن پیدا ہوجائے تو اس سے بھی دل کی بیماری کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے ۔

Back to Conversion Tool

SHARE