بارہ جنوری تاریخ کے سینے پر

نئی دہلی،ملت ٹائمز(شاہنواز ناظمی)

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 12 جنوری کی اہم واقعات اس طرح ہیں
1708 – شاہو جی کو مراٹھا حکمران کا تاج پہنایا گیا۔
1757 – برطانیہ نے پرتگال سے مغربی بنگال کے بندیل صوبے کو اپنے قبضے میں لیا۔
1866 – لندن میں رائل ایئروناٹیکل سوسائٹی تشکیل دی گئی۔
1863 ۔ ہندوستانی فلسفی، روحانی گرو اور مغربی ممالک میں یوگا کو پہنچانے والے سوامی ویویکانند کی پیدائش ہوئی۔
1869 ۔ بھارت رتن سے یافتہ مجاہد آزادی، سماجی خدمت گار اور ماہرتعلیم بھگوان داس کی پیدائش ہوئی۔
1934 ۔ ہندوستان کی جنگ آزادی کے عظیم انقلابی سورج سین کو چٹاگانگ میں پھانسی دی گئی۔انہوں انڈین ریپبلکن آرمی قائم کی تھی اور چٹاگانگ بغاوت کی کامیاب قیادت کی تھی۔
1976 ۔دنیا کے مشہور جاسوسی ناول نگاروں میں سے ایک اگاتھا کرسٹی کا انتقال۔
1984 ۔سوامی ویویکانند کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال ملک میں ‘ نوجوانوں کا قومی دن’ منانے کا اعلان کیا گیا۔
1991 ۔امریکی پارلیمنٹ نے کویت میں عراق کے خلاف فوجی کارروائی کو منظوری دی۔
2004 ۔دنیا کے سب سے بڑے سمندری جہازآر ایم ایس کوئن میری 2 نے اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔
2005 ۔ہندوستانی سنیما کے مشہور ویلن اداکار امریش پوری کا انتقال ہوا۔
2010۔کیریبین ملک ہیٹی میں آئے شدید زلزلے میں لاکھوں لوگوں کی موت اور دارالحکومت پورٹ او پرنس کا زیادہ تر حصہ تباہ ہو گیا۔
2015 ۔کیمرون میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 143 دہشت گرد مارے گئے ۔

SHARE