افغانستان: مسافر بس میں خوفناک بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت میں مسافر بس زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 6 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان نے نماز جمعہ کے دوران دو مختلف واقعات میں امام بارگاہوں میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 125 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
طالبان کے مقامی کمانڈر نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسافر بس میں میگنیٹک بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ جس علاقے میں بس دھماکا ہوا وہاں اکثریت شیعہ آبادی کی ہے۔
دوسری جانب طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ منی بس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com