نئی دہلی: سعودی عرب میں برطانوی سفارت کار نے اسلام قبول کرلیا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر پر کیا ہے اور مدینہ سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ جدہ میں برطانوی قونصل جنرل نے اپنا نام بدل کر سیف اشعر رکھ دیا ہے۔ اشعر دوسرے برطانوی سفارت کار ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا۔
https://twitter.com/seifusher/status/1458271628576559112?t=x4DQxwf4AbZm0Or_aNyEHg&s=19
اشعر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ مدینہ کی مسجد نبوی میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں اشعر نے لکھا، ‘اپنے پسندیدہ شہر مدینہ واپس آکر اور مسجد نبوی میں فجر کی نماز ادا کرکے بہت خوشی ہوئی۔
اشعر نے یہ بھی لکھا کہ انہیں امید ہے کہ برطانوی مسلمان مدینہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے لکھا، ‘کورونا بحران سے پہلے یہاں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ مسافر آتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب میں جاری زبردست ترقی اور سہولیات کے پیش نظر یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اشعر پہلے برطانوی سفارت کار نہیں ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب میں برطانوی سفارت کار کولس نے بھی اسلام قبول کیا اور 2016 میں حج ادا کیا۔ کولس نے کہا تھا، ’30 سال تک مسلم کمیونٹیز میں رہنے کے بعد اور ہدا سے شادی کرنے سے پہلے، میں نے اسلام قبول کر لیا۔’