مالیگاؤں: (پریس ریلیز) موجودہ ڈیجیٹل دور میں فن خطاطی کوزندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے الله پاک نے زمین کو بانجھ نہیں پیدا کیا بلکہ، ہر دور میں باہنر افراد پیدا ہوتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مالیگاؤں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے خطاطی نمائش کے افتتاح کے بعد، اپنے کلیدی خطاب میں کیا آپ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ خطاطی نمائش کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے جس میں شہر و بیرون شہر کے خطاط، کاتب، خوش نویس خواتین و حضرات کی سپاس گذاری و پزیرائی بھی کی گئی- صدر تقریب الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے نمائش و تقریب میں شریک فنکاروں کی پزیرائی کی اور مستقبل میں بھی فورم کے پلیٹ فارم سے باہنر و باصلاحیت افراد کی ستائش و سراہنا کرنے اور حکومتی خطاطی مراکز کے احیاء کی کوشش کا اشارہ دیا۔ اردو کارواں، ممبئی کے صدر محترم فرید خان صاحب نے فن خطاطی کو مسلم امہ کی گمشدہ میراث قرار دیا اور بیرون ممالک ایران، ترکی و مصر سمیت دیگر ممالک میں اس فن کی قدر و قیمت بیان کی آپ نے فورم کی اس اہم کاوش پر دلی مبارکباد پیش کی- انصاری امتیاز (شہادہ) نے بھی اپنی بات احسن طریقے سے رکھی۔ اس نمائش میں بیرون شہر سے انصاری امتیاز (شہادہ) ضیاء آرٹس (ایولہ) احمد مجتبیٰ (مکرانی پھلی، اکل کنواں، نندوربار) محمد اسد (پونہ) شارینہ تمکین (ممبئی) صفوان آصف (بیڑ) جبکہ اندرون شہر سے گل ایوبی، جمال احمد، رشید آرٹسٹ، آصف سبحانی، نہال ماسٹر، سراج انجم، جمیل پینٹر، محمد سلمان، ابن کاملی محمد غوث، رمضان رمز، فوزان جی آر، مستقیم پینٹر، عمران سر، اسلم پینٹر، ندیم رحمانی، سراج دلار سر، مسعود رمضان پینٹر، عرفان عالم، رفیق پینٹر، شکیل ہمدانی، محمد عارف، حامد حسن، شبیر سر، احمد شفیق، عرفان الحراء، عبدالودود احمد حنیف، احمد سعید، نزہت بانو، شگفتہ صاحبہ، شاہد پینٹر، صدیقی نیرہ، آمنہ جلیل و رضوان ربانی صاحبان کی سپاس گذاری کی گئی- اور دو روز تک انکے فن پاروں کو ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں آویزاں کر کے عوام الناس بالخصوص طلباء و طالبات کو اس فن سے روشناس کروانے و رغبت دلانے کی کوشش کی گئی تقریب کا آغاز رضوان ربانی کی قرات سے ہوا۔ اغراض و مقاصد محمد عارف دلار، استقبالیہ کلمات فیروز حسین بادشاہ، سپاس نامہ کی خواندگی اعجاز صدیقی، صاحبان اعزاز کا تعارف رضوان ربانی جبکہ نظامت کے فرائض ظہیر قدسی صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیۓ۔ گل ایوبی، جمال احمد، انصاری امتیاز و احمد شفیق صاحبان کی جانب سے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کو خطاطی کے نمونے تحفتاً پیش کیے گئے-