مولانا ابوالحسن علی ندوی ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں کے درمیان کمبلوں کی تقسیم

سیتامڑھی: (معراج عالم) سیتامڑھی ضلع کے باجپٹی بلاک کی بکھری چوک پر مولانا ابوالحسن علی ندوی ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر سال سرد موسم میں غریب ‘بیواؤں یتیموں اور محتاجوں کے درمیان اس بار بھی سیتامڑھی ضلع کے راجد صدر جناب الحاج محمد شفیق خان صاحب ‘ باجپٹی اسمبلی حلقہ کے مقامی ایم ایل اے جناب مکیش کمار لال یادو کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کے درمیان موسم سرما کے موقع سے بلا تفریق مذہب وملت غریب و یتیم کمزور معذور مرد و خواتین کے درمیان بہترین کمبلوں کی تقسیم کی گئی اس موقع سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیتامڑھی ضلع راجد صدر جناب الحاج محمد شفیق خان صاحب نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جس طرح سے عوام باالخصوص کسان لوگ کافی پریشان ہیں وہیں ملک کے اندر سبھی طلباء و طالبات بھی کافی پریشان حال ہیں مسلمانوں کے حال کو تو چھوڑ ہی دیجئے ایسے حالات میں مولانا ابوالحسن علی ندوی ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ بکھری چوک باجپٹی ضلع سیتامڑھی کے چیئرمین حضرت مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی صاحب کے ذریعے جس طرح غریب لاچار اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کی جارہی ہے وہ قابل مبارکباد کے مستحق ہیں مقامی راجد ایم ایل اے مکیش کمار لال یادو نے کہا کہ اس وقت ملک جس حالات سے گزر رہا ہے ایسی صورت میں مولانا ابوالحسن علی ندوی ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ بکھری چوک کے چیئرمین جناب مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی صاحب کے ذریعے جس طرح غریبوں یتیموں بیواؤں محتاجوں اور ضرورتمندوں کے درمیان سرد موسم کے پیش نظر بہترین کمبلوں کی تقسیم کی جارہی ہے وہ قابل مبارکباد کے مستحق ہیں اور مستحسن قدم ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس موقع سے سیتامڑھی ضلع راجد صدر جناب الحاج محمد شفیق خان صاحب اور مقامی ایم ایل اے مکیش کمار لال یادو جی کو شال اڑھا کر اعزاز بخشا گیا ساتھ ہی ابھی رام پانڈے سابق مکھیا محمد اسیر الدین عرف جیلانی کو بھی شال اڑھا کر اعزاز بخشا گیا ساتھ ہی ایم ایل اے مکیش کمار لال یادو نے صحافی محمد معراج کو شال اڑھا کر اعزاز بخشا اس موقع سے جامعہ فاطمہ للبنات مظفر پور کے ناظم تعلیمات مفتی محمد ظفیر عالم قاسمی اور محمد نزیر عرف گلاب سمیت بہت سارے لوگ موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com