ریاض: (محفوظ احمد قاسمی) سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجینسی واس نے وہاں کی ہوم منسٹری کے حوالے سے آج ٹویٹ کر کے بتایا کہ یکم دسمبر ۲۰۲۱ بدھ سے سعودی عرب نے خارج المملکہ وییکسین لگوانے یا نہ لگوانے کی شرط اور دوسرے ممالک میں چودہ دن کورنٹین مدت کے بغیر انڈونیشیا ، پاکستان ، برازیل ، ویتنام ، مصر اور انڈیا کےلوگوں کو ڈائریکٹ وہاں جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ البتہ ایسے لوگوں کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد پانچ دن تک وہیں کورنٹین ہونا ہوگا ۔ حکومت سعودیہ کے اس فیصلے سے مندرجہ بالا ممالک کے لوگوں کو جو اپنے وطن چھٹی جانے کے بعد پھنس گئے تھے بڑی سہولت ہو گئی ہے ۔ واضح ہو کہ گذشتہ سال کووڈ 19 کی وجہ سے سعودی عرب نے پورے دنیا کے لوگوں کی اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن اب وہ اس میں دھیمے دھیمے نرمی پیدا کر رہی ہے ۔