یمن: یمنی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ عوامی مزاحمت کی حمایت سے مآرب گورنری کے مغرب میں المشجح اور الکسارا محاذوں پر حوثی ملیشیا کو شکست دینے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔
یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے توپ خانے نے مآرب کے مغرب میں الگ الگ مقامات پر حوثی ملیشیا کی بیرکوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
یمنی فوج نے جمعرات کو صعدہ گورنری میں آل ثابت محاذ میں ایرانی حمایت یافتہ باغی ملیشیا کی دراندازی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
نیشنل آرمی میں فالکنز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد القطریفی نے کہا کہ آل ثابت محاذ میں فوجی دستوں نے فوج پر حوثی باغیوں اور دہشت گرد عناصر کے گروپوں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی اورحملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔
ایک فیلڈ ملٹری ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کی حمایت سے فوجی دستے بیہان اور اسیلان کے محاذوں پر متعدد علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی کہ لڑائی کے نتیجے میں 40 سے زائد حوثی ملیشیا کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوگئے۔