افغانستان میں غذائی قلت، ڈونرز 28 کروڑ ڈالر دینے پرراضی

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں غذائی ضروریات اور صحت کی سہولیات کے لئے رقم افغانستان کے لئے تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ سے دی جائے گی۔
اعلامیہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام فنڈ کے پروگراموں میں مالیاتی خلا پُرکیا جائے گا۔ افغانستان میں خوراک کی کمی کے انتباہ پر عالمی بینک نے افغانستان کو امداد کی فراہمی پر رضامندی ظاہرکی ہے۔
افغانستان میں اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا اور عالمی مالیاتی اداروں نے افغانستان کے لئے امداد معطل کردی تھی اور افغانستان کے 9 بلین ڈالرکے کرنسی اثاثے منجمد کردئیے تھے۔ اقوام متحدہ کےمطابق افغانستان بدترین انسانی بحران کے دہانے پر ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com