او آئی سی اجلاس میں افغانستان کی بھی نمائندگی ہوگی

سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 17واں اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی۔ مذکورہ جلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا اور افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com