کراچی: جنوبی پاکستان کے شہر کراچی میں ہفتے کے روز سیوریج سسٹم میں گیس کے زبردست دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان سہیل جوکھیو نے بتایا کہ دھماکہ کراچی کے قریب شیرشاہ کے علاقے میں بینک کی عمارت کے نیچے گٹر میں جمع گیس کے باعث آگ لگنے سے ہوا۔ جوکھیو نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گیس میں آگ کیسے لگی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کے ماہرین کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے۔
کراچی ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ 12 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی زخمیوں کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ جوکھیو نے بتایا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے تو ٹ گئے اور وہاں کھڑی ایک گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔