سعودی عرب: چار روزہ میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 4 روزہ میوزک فیسٹیول ختم ہوگیا۔
سعودی دارالحکومت میں میوزک فیسٹول 16، 17، 18 اور 19 دسمبر کو جاری رہا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
سعودی گزٹ کے مطابق 4 روزہ فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ آخری روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔
ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 4 روزہ فیسٹول میں 200 انٹرنیشنل فنکاروں نے حصہ لیا اور یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا میوزک ایونٹ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بھی ریاض میں میوزک کنسرٹ کیا تھا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com