ریاض: دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی سال نو کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ 31 دسمبر کی رات ریاض میں خصوصی کنسرٹ ہوگا۔ سال 2021 کے اختتام اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ میں مقامی اور دیگر عرب گلوکار شرکت کریں گے۔
ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کورونا اور اومیکرون کیسز کے باعث نئے سال کے موقع پر تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یورپ کے بھی کچھ ممالک میں کورونا کیسز کے باعث نئے سال کے موقع پر جشن اور تقریبات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ یوں تو سعودی عرب میں بھی کورونا کے معاملے بڑھے ہیں مگر باجود اس کے سال نو کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ ماضی میں یہاں اس قسم کی محفلوں پر پابندی تھی مگر حالیہ ایام میں آزادی ملی ہے۔