ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے کی گئی دعائیہ تقریب کا انعقاد

وزیر اعظم کی سلامتی میں ہوئی خامی پر کیا گیا اظہار افسوس، ذمہ داری طے کرنے کا مطالبہ !

سیتامڑھی: (معراج عالم) سیتامڑھی جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر اپنے ڈمرا کی رہائش گاہ عالم مینشن میں مسلم دانشوروں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک، قوم، ملت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔ دعا کی قیادت مدرسہ رحمانیہ کے سابق پرنسپل مولانا عبدالودود نے کی۔نہال احمد سابق ایم ایل اے مرحوم محمود عالم عرف عالم بابو کے صاحبزادے ہیں۔

نہال احمد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کا اہتمام کیا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا سے نجات کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ جس میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے مولانا حضرات نے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں۔ نہال احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ پنجاب کے دوران سیکوریٹی میں ہوئی خامی پر اظہار افسوس کیا گیا۔ جس وجہ سے وزیر اعظم کو اپنا دورہ ملتوی کرکے دہلی لوٹنا پڑا تھا ۔ ملک پہلے ہی سیکوریٹی کی خامیوں کی وجہ سے دو وزرائے اعظم کھو چکا ہے۔ سیکورٹی لیپس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ افسوسناک ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا تعلق کسی جماعت، ذات یا مذہب سے نہیں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم ملک کا سب سے بڑا عہدہ رکھتے ہیں ۔ ایسے میں ان کی سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے، افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی میں خرابی کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے۔ اس موقع پر مدرسہ رحمانیہ کے سکریٹری محمد ظفر ہاشم، مدرسہ رحمانیہ کے سابق پرنسپل مولانا عبدالودود مظاہری ، مولانا محمد اشتیاق عالم، کمال عالم، مولانا خورشید عالم ندوی، حافظ سہراب، حافظ مبین، جے ڈی یو کے اقلیتی ضلع کے نائب صدر بشارت کریم عرف گلاب، عبدالعزیز محمد ارمان علی اور دیگر موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com