جموں وکشمیر کے وزیر اعلی ایمس میں داخل

نئی دہلی،30؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا)millattimes
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید فی الحال بیمار ہیں اور انہیں آکسیجن تھراپی کی ضرورت پڑ رہی ہے اور ان کی حالت پر ماہرین کی ایک ٹیم قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔یہ بات دارالحکومت میں واقع ایمس نے آج ایک بیان میں کہا ۔
ایمس کے حکام کے مطابق مفتی سعید، جو 24 دسمبر سے آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں، بیمار ہیں، ان کو آکسیجن تھیریپی کی ضرورت پڑ رہی ہے، لیکن خون کے معاملے میں صورت حال مستحکم ہے،ہسپتال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہوش میں ہیں ،انہیں مسلسل اینٹی بائیوٹک اور ایٹیپھگل دوائیں اور باہمی تعاون کے ساتھ تھیریپی دی جا رہی ہے اور ماہرین کی ٹیم قریب سے نظر رکھ رہی ہے۔
سعیدکو 24 دسمبر کو ایک سرکاری طیارے سے دہلی لایا گیا تھا اور بخار اور سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ ایمس کے ایک نجی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل ان کی عیادت کرنے کے لئے ہسپتال گئے تھے اور ان کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کی تھی۔سعید نے اس سال مارچ میں پی ڈی پی-بی جے پی اتحاد حکومت کے وزیر اعلی کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔

SHARE