اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، جزیرہ النقب سے41 فلسطینی گرفتار  

مقبوضہ بیت المقدسُ: فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قابض اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤٌن میں کل منگل کے روز 41 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں اکتالیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی امور اسیران نے بتایا تھا کہ قابض فوج نے چند روز سے جاری کشیدگی کے دوران جزیزہ النقب سے 130 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے جزیزہ نما النقب میں بسنے والے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال شروع کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com