کابل: افغانستان کے مشرق میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک CGTN کے مطابق افغان حکام نے صوبہ کُنار کے علاقے دانگام میں برفانی تودہ گرنے کی اطلاع دی ہے۔
حکام کے مطابق 20 افراد تودے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔